counter easy hit

عمران خان کی حکومت کتنا عرصہ چلے گی ۔۔۔؟ ڈاکٹر شاہد مسعود نے ٹھوس دلیل دے کر پیشگوئی کردی

لاہور(ویب ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کچھ لوگ مخلص نہیں ، وہ سمجھتے ہیں کہ ان کا سیاسی کیریئر طویل ہے، لیکن عمران خان کی حکومت توایک یا دو سال چلے گی،عمران خان کے سامنے مسائل کا پہاڑ ہے، کچھ مسائل پچھلی حکومتوں کے اور کچھ
اپنے ساتھیوں کے پیدا کردہ ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد7تاریخ کو آرہا ہے۔ اسی طرح چین سے ہمیں جوتوقع تھی وہ پوری ہوجائے۔یعنی 6ارب ڈالر کی عمران خان نے بات کی تھی وہ پیسے مل جائیں۔انہو ں نے کہا کہ چین سوال کررہا ہے کہ ابھی تو مدد فراہم کردیں گے لیکن طویل عرصہ کیسے چلیں گے؟ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے پیسے لینا آسان کام ہے لیکن چین سے پیسے لینا مشکل ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ چین پاکستان کو چھ ارب ڈالر یا کتنے پیسے دیتا ہے۔ پاک چین کا اعلامیہ دنیا کیلئے ہے۔ کسی بھی ملک کے ساتھ چین کا اعلامیہ ایسا ہی آئے گا۔لیکن ابھی وہاں مذاکرات جاری ہیں۔دیکھنا یہ ہے کہ چین ہمیں کیا دیتا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ عمران خان کے سامنے مسائل کا ایک پہاڑ کھڑا ہوا ہے۔کچھ مسائل کا پہاڑ پچھلی حکومتیں چھوڑ گئی ہیں، جس پر وہ اچھل کود بھی کررہی ہیں لیکن وہ بچیں گے نہیں۔ اسی طرح کچھ مسائل عمران خان کے آس پاس جوشخصیات ہیں ان کے پیدا کردہ ہیں۔ ان میں کچھ ایسے بھی جو عالمی اور ملکی سیاست اور خطے کی صورتحال پرنظر رکھتے ہیں وہ بڑا سنبھل کربات کرتے ہیں۔لیکن کچھ وہ شخصیات جو آئی جی کو ادھر کردو، یا دوسرے مشورے دینے والے عمران خان کے ساتھ سنجیدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ایسی بھی شخصیات عمران خان کے ساتھ ہیں جو کہتے ہیں ہمارا توبڑا لمبا سیاسی کیریئر ہے، آگے جاکر دیکھیں گے، ابھی توعمران خان کا پتا نہیں سال دو سال کی حکومت ہے۔