counter easy hit

اہل علاقہ کو معیاری طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں،ڈاکٹر شہباز ملک

 Dr Shahbaz Malik

Dr Shahbaz Malik

لالہ موسیٰ (بلال منشاء بٹ )میڈیکل آفیسر انچارج BHUگنجہ ڈاکٹر شہباز ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اہل علاقہ کو معیاری طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں ہسپتال کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے او رلوگوں کو مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے یہاں پر سٹاف کی کمی پوری کی جائے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ای ڈی او ہیلتھ گجر ات ڈاکٹر طاہر بشیر کی جبکہ صحت کے حوالے سے خدمات مثالی ہیں ہم پر خصوصی شفقت فرمائیں اور سینٹری ورکر ، سی ڈی سی ، ڈرائیور نیشنل پروگرام ،ایل ایچ وی ، چوکیدار ، اور حال ہی میں BHUبرنالی ٹرانسفر ہونے والے میڈیل ٹیکنیشن ملک محمد صدیق شہزاد کو یہاں پر واپس لائیں 24/7ہسپتال کی جہاں پر ذمہ داریاں زیادہ ہیں لہذا ہم ارباب اختیار سے امید رکھتے ہیں کہ وہ ہمارے ان مسائل کو حل کرائیں گے ہم انشاء اللہ اہل علاقہ کو معیاری بہترین طبی سہولیات بہتر ین انداز سے فراہم کریں گے