counter easy hit

بدلتے موسم میں اختیاط رکھیں او ر ڈینگی مچھر کو مات دیں،ڈاکٹر شہباز ملک

Dr Shahbaz Malik

Dr Shahbaz Malik

لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )بدلتے موسم میں اختیاط رکیں او ر ڈینگی مچھر کو مات دیں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے حکم پر ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ،ا ی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر ، ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد غوری اور ڈی ڈی ایچ او کھاریاں ڈاکٹر سید علی شاہ کی قیادت میں محکمہ صحت پر عزم ہے اور ڈینگی کے حوالے سے اقدامات کررہا ہے ان خیالات کا اظہار میڈیکل آفیسر انچارج BHUگنجہ ڈاکٹر شہباز ملک نے کیا انہوں نے مزید کہا عوام اس حوالے سے محکمہ صحت کی جانب سے بتائی جانے والی اختیاطی تدابیر اختیار کریں اور ڈینگی کے خاتمے کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کریں انشاء اللہ ہمارا ضلع ڈینگی فری ہے اورآئندہ بھی رہیگا