counter easy hit

پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس اے ڈی سی ڈاکٹر شاہ زیب حسنین کی زیر صدارت منعقد ہوا

 Dr. Shah Hasan Khan

Dr. Shah Hasan Khan

ننکانہ صاحب(زاہد اعوان)پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس اے ڈی سی ڈاکٹر شاہ زیب حسنین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار اے ڈی سی ڈاکٹر شاہ زیب حسنین نے پرائس کنٹرول کمیٹی کی میٹنگ کے دوران کیا۔انہوں نے آٹا، چینی ،دالوں، گوشت سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کے نرخ مقرر کیے اور خریداروں کی جانب سے کی گئی شکایات کے ازالے کے بھی احکامات جاری کیے۔پرائس کنٹرول کمیٹی کی میٹنگ میں تینوں تحصیلو ں کے اسسٹنٹ کمشنرز،ٹی ایم اوز کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران کے علاوہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر چوہدری شہزاد احمد ورک بھی موجود تھے۔