counter easy hit

گزشتہ روز ڈاکٹر ریاض چوہدری کے آشیانہ (ریاض) پر حلقہ فکرو فن کے تحت یوم اقبال منایا گیا

ریاض ( جاوید اختر جاوید) گزشتہ روز ڈاکٹر ریاض چوہدری کے آشیانہ(ریاض) پر حلقہ فکرو فن کے تحت یوم اقبال منایا گیا، جس کی صدارت معروف شاعرہ شہناز مذمل نے کی، تقریب کی ابتدا میں محترمہ فرح شمیم نے حمد باری تعالی سے کی، اور نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عبدالرزاق تبسم نے پیش کی، افتتاحی کلمات سرور انقلابی نے ادا کرتے ہوئے مسلمانوں کو خوش آمدید کہا، تقریب کی نظامت کے فرائض جاوید اختر جاوید نے انجام دیتے ہوئے کہا کہ اقبال نے اس وقت نئی دی جب شاعری زلفوں کو سائے میں سفر کر رہی تھی، اور ان کے فلسفہ خودی نے انسانی ضمیر کو بیدار کیا۔

وقار نسیم وامق نے کہا کہ کلام اقبال ترسیل اور ابلاغ کا خوبصورت امتزاج ہے، اور یہ زہن سازی کا اہم فریضہ سرانجام دیتا ہے، پاکستان رائٹرکلب کے صدر نجدی نے کہاکہ کلام اقبال انسانی دل و دماغ تک رسائی خاصل کر کے قاری اور سامع کو ساتھ لے کر چلتا ہے، معروف سکالر محترمہ میمونہ ملک نے کہا کہ کلام اقبال درس خودی دیتا ہے، اقبال نے مرد مومن کو اس کی پہچان دی، گلکار شبیر شوکت اس موقع پر کلام اقبال پیش کر کے سوزوساز اور پیج و تاب رازی کا عملہ مظاہرہ پیش کیا، مسلم لیگ ن ریااض کے صدر ڈاکٹر سعید احمد جٹ نے منتظمین کو خوبصورت محفل سجانے پر مبارکباد دی، محترمہ شہناز مزمل نے کہا اقبال صدی کا نہیں صدیوں کا شاعر ہے اور انہوں نے کلام اقبال کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے پر زور دیا اور اس موقع پر اپنا کلام بھی پیش کیا۔

کرچیاں سی بکھری تھی ہر طرف فضائوں میں
پتھروں کے شہر میں آئینے کے میلے تھے
انہوں نے اس خوبصورت محفل کو سجانے پر میزبان ڈاکٹر ریاض چوہدری کو تعریفی سرٹیفیکیٹ پیش کیا، ڈاکٹر ریاض چوہدری نے شرکاء محفل کا شکریا دا کیا اور کہا کہ ان کی شرکت ہمارے لیے باعث صد افتخار ہے اور آج کی یہ محفل اقبال کے کلام پر فکروفن کا خوبصرت امتزاج ہے اور اس موقع پر ڈاکٹر جاوید اقبال نے فکر اقبال پر اپنا عملی نقطہ نظر پیش کیا اور آخر میں میزبان کی جانب سے شرکاء کو اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔

Saudi-Arabia-Program-On-Iqbal-Day-Image-Highlights-

Saudi-Arabia-Program-On-Iqbal-Day-Image-Highlights-