counter easy hit

ڈاکٹر منصور کی کتاب منظر عام پر دربھنگہ میں تقریب رسم اجرا

Book Ceremony Rasme Ijra

Book Ceremony Rasme Ijra

دربھنگہ: جواں سال صحافی ڈاکٹر منصور خوشتر کی تازہ کتاب ”اجمل فرید : یادیں باتیں” منظر عام پر آچکی ہے۔ جس کی اردو حلقوں میں زبردست پذیرائی ہورہی ہے۔ بدھ کی شب ڈاکٹر منصور خوشتر کی رہائش گاہ پر المنصور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئرٹرسٹ کے زیر اہتمام معروف آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر اجیر الحق، علی اشرف فاطمی، پروفیسر عبد المنان طرزی، پروفیسر شاکر خلیق، چودھری محمود عالم، ایس ایم جاوید اقبال، انجینئر محمد صالح، پروفیسر شمیم باروی، پروفیسر مظفر مہدی، پروفیسر جمال اویسی، وکیل احمد مکھیا وغیرہ کے ہاتھوں اجرا عمل میں آیا۔پروگرام میں ڈاکٹر اجیر الحق مہمان خصوصی کے طور پر شامل تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبد المنان طرزی نے کہا کہ اجمل فرید کی بے وقت موت نے یقینی طور پر اردو صحافت میں ایک خلا پیدا کر دیا ہے۔

ڈاکٹر منصور خوشتر نے ان پر لکھے گئے مضامین کو شامل کرکے ان کی زندگی کو محفوظ کردیا ہے جس کے لیے وہ قابل مبارکباد ہیں۔ ڈاکٹر اجیر الحق نے کہا کہ یہ کتاب جتنی خوبصورت ہے اس کے اندر شامل مضامین بھی اتنے ہی بہتر ہیں۔ پروفیسر شاکر خلیق نے کتاب کی اشاعت پر کتاب کے مرتب ڈاکٹر منصور خوشتر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اجمل فریدکی شخصیت کو اس کتاب میں سمیٹنے کی جو کوشش کی گئی ہے وہ لائق تعریف ہے۔ اجمل فرید کی موت کے بعد جتنی مختصر مدت میں یہ کتاب منظر عام پر آئی ہے یہ خوش نصیبی بہت کم لوگوں کو حاصل ہوتی ہے۔ یہ ڈاکٹر منصور خوشتر کی علمی لگن کا نتیجہ ہے۔

ڈاکٹر جمال اویسی نے کہ اس میں جوتاثرات اور مضامین ہیں انہیں یکجا کرنا اور اسے اشاعت کے مرحلہ گذارنا ایک دشوار گذار مرحلہ ہے جس کو ڈاکٹر منصور خوشتر نے بحسن وخوبی انجام دیا ہے۔واضح رہے کہ یہ کتاب ١٤٤ صفحات پر مشتمل ہے۔ کتاب کا پیش لفظ پروفیسر جمال اویسی نے تحریر کیا ہے جبکہ عرض مرتب میں ڈاکٹر منصور خوشتر نے جناب اجمل فرید کی شخصیت کے تمام پہلوؤں کو سمیٹتے ہوئے ملی اور قومی زندگی میں ان کی خدمات کا بجا طور پر اعتراف کیا ہے۔

کتاب میں کم وبیش ٥٠ افراد کے مضامین شامل کئے گئے ہیں جو مختلف جہات سے اجمل فرید کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہیں۔ ڈاکٹر آفتاب حسین ،احسان عالم ،آفتاب اشرف ، چودھری محمود عالم ،انجینئر محمد صالح ،ڈاکٹر اجیر الحق ،وکیل مکھیا ، انظار احمد ہاشمی ،قیصر عالم ، محمد جمال الدین صدیقی ،ریاض خان قادری،محمد اکرام ، رفیع نشتر ، حبیب اصغر ،محمد فیضِ ، اعجاز الحق ، محمد منٹو ، فیاض الحسن ،عون احمد، ابو ظفر ،رفیع عابدی ، شرف عالم تمنا ، مہدی رضا ،متین احمد نے اپنے اپنے نیک تاثرات اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔