counter easy hit

ڈاکٹر ملیحہ لودھی اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب مقرر

Dr. Maliha Lodhi

Dr. Maliha Lodhi

اسلام آباد (یس ڈیسک) کہنہ مشق سفارت کار اور بین الاقوامی سطح پر اہم فرائض سرانجام دینے والی ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب مقرر کر دیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر ملیحہ لودھی فروری 2015 میں اقوام متحدہ کی مستقبل مندوب کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی، جب تک مسعود خان ہی اپنے فرائض سر انخام دیتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ ملیحہ لودھی ماضی میں دو مرتبہ امریکا میں پاکستان کی سفیر اور برطانیہ میں ہائی کمشنر کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔