counter easy hit

دنیائے اسلام کے 95 سالہ راہنما نے اعلیٰ اخلاقی جرات کی ایسی مثال قائم کی کہ پوری دنیا بشمول وزیراعظم عمران خان داد دینے پرمجبور ہوگئے۔

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ملائشیا کے 95 سالہ مقبول ترین راہنما اور دو دفعہ وزیراعظم کے عہدے پر فائض رہنے والے ڈاکٹر مہاتیر محمد نے اخلاقی جرات اور صمیم قلب کا اظہار کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر پر اپنے موقف کا اعادہ کیا ہے۔ انھوں نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹر پیغامات میں کہا کہ اب جبکہ میں وزیراعظم نہیں ہوں، میں اس موقع پر میں کشمیر کے تنازعہ پر بلاپرواہ ہوکر بات کرسکتا ہوں۔ مجھے بائیکاٹ یا ایسے کسی بھی ردعمل کا کوئی خوف نہیں میں 5 اگست 2019 کو کشمیر میں ایک سالہ لاک ڈائون کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ دوسرے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے موقف پر اورجوکچھ میں نے کہا تھا کوئی افسوس نہیں۔ اگرچہ میں اپنے ملک کی ہندوستان کو پام آئل برآمدات کے نقصان پر معذرت خواہ ہوں۔ لیکن میں نہیں جانتا کہ کشمیر جیسی ناانصافیوں پر بولنے کی ہم نے کتنی زیادہ قیمت ادا کی ہے۔ دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر مہاتیر محمد کا شکریہ ادا کیا۔

@chedetofficial
3h
Now that Iam no more the Prime Minister, I take it that I can now speak without restrain and address the Kashmir issue without threats of boycotts and such.
AT THE “KASHMIR’S ONE YEAR LOCKDOWN SINCE 5TH AUGUST 2019

KUALA LUMPUR
@chedetofficial
Replying to
@chedetofficial
I offer no apology for what I had said though I am sorry that it had affected our palm oil export to India. I don’t know if that is a high price to pay for speaking out against such injustices.

وزیراعظم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر مہاتیر محمد کے شکرگزار
میں ڈاکٹر مہا تیر محمد کا 8 اگست کو ایک تقریب میں کشمیریوں کی حمایت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کے خلاف بولنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر ملائیشیا کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کا شکریہ ادا کر دیا۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدمات کو ایک سال مکمل ہونے پر ڈاکٹر مہا تیر محمد کا 8 اگست کو ایک تقریب میں کشمیریوں کی حمایت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کے خلاف بولنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ 04 فروری2020ء کو جب وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کا دورہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ے کہا کہ میں کہنا چاہتا ہوں کہ میں بہت افسردہ تھا کہ دسمبر کے وسط میں کوالالمپور میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت نہ کرسکا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کے بہت قریب ہمارے کچھ دوستوں کو یہ محسوس ہوا کہ شاید یہ کانفرنس امہ کو تقسیم کردیگی، جو واضح طور پر ایک غلط فہمی تھی ،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ درست ہے، خاص طور پر ہم نے دیکھا کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر کی حمایت کرنے پر ملائیشیا سے پام آئل درآمد نہ کرنے کی دھمکی دی ہے، (لہٰذا) پاکستان اس کی تلافی کی بھرپور کوشش کریگا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین ہم منصب کا انہیں اپنے ملک مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا جو روایتی طور پر بہت قریبی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دورے کا مقصد (دونوں ممالک کا ایک دوسرے کی) مزید قریب آنا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ مستقبل میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری اور تعاون کے بہترین تعلقات ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ملائیشین ہم منصب کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرنے اور بھارتی افواج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں کی جانے والی ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کرنے پر مہاتیر محمدکا شکریہ ادا کیا۔ انہوںنے کہاکہ بدقسمتی سے بھارت پر ایک انتہا پسند اور بنیاد پرست حکومت قابض ہوگئی ہے جس نے کشمیری عوام کو ایک کھلی جیل میں قید کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روایتی طور پر پاکستان اور ملائیشیا ایک دوسرے کے قریب ہیں، دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا ہے، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دفاع،تعلیم اور تجارت میں تعاون کا مستقبل شاندار ہے، ہماری کوشش ہے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات مستحکم ہوں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ سے مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب بڑی جیل بنی ہوئی ہے، وادی کی صورتحال انہتائی سنگین ہے، کشمیر کاز پر پاکستان کو سپورٹ کرنے پر بھارت ملائیشیا کو دھمکی دے رہا ہے

DR. MAHATHIR MOHAMMAD, SAYS, STANDING, UP, FOR, HUMANITY,

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website