counter easy hit

ڈاکٹر جان محمد 35 بچوں کا باپ، سنچری کا خواہاں

Dr. Jan Mohammad,

Dr. Jan Mohammad,

35 بچوں کا باپ بننے والے 43 سالہ جان محمد نے کہا کہ اس کا ٹارگٹ 100 بچے پورے کرنے کا ہے۔ جان محمد کی تین بیویاں ہیں اور ان تینوں سے 21 بیٹیاں اور 14 بیٹے ہیں۔
کوئٹہ (یس اُردو) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ایک علاقے میں رہنے والے ڈاکٹر جان محمد جس کے پہلے ہی 35 بچے ہیں تاہم وہ اس تعداد کو 100 تک لیکر جانے کا خواہش مند ہے۔ جان محمد کو اس بات کی بھی فکر نہیں کہ اسے 35 بچوں کی غذا، کپڑے اور دیگر ضروریات پوری کیسے کرنی ہیں۔ جان محمد نامی شخص اپنی تین بیویوں، 21 بیٹیوں اور 14 بیٹوں کے ساتھ صوبہ کے ایک پسماندہ علاقہ میں رہائش پذیر ہے۔ جان محمد کے مطابق گذشتہ ہفتے اس کی دوسری اور تیسری بیویوں نے دو بیٹیوں کو جنم دیا ہے اور اب مجھے 35 بچوں کا باپ ہونے پر فخر ہے۔ اگر ممکن ہوا تو چوتھی بار شادی کرتے ہوئے 100 بچے پیدا کرنے کا ریکارڈ بناؤں گا۔ تینوں بیویوں اور 35 بچوں کا خرچ پورا کرنے کیلئے اسے ماہانہ ایک لاکھ روپیوں کی ضرورت ہوتی ہے اور میں یہ خرچ کسی نہ کسی طرح پورا کر لیتا ہوں کیونکہ میں ایک قابل ڈاکٹر ہوں اور ساتھ ہی ساتھ میرا چھوٹا موٹا کاروبار بھی ہے۔ جان محمد کا کہنا ہے کہ وہ سب بچوں کو معیاری تعلیم دلوا رہا ہے۔ اس نے کہا کہ آج کے اس مشینی دور میں تعلیم کے بغیر زندگی ادھوری ہے۔