counter easy hit

ڈاکٹر عبدالرحمن الجریسی اور ڈاکٹر خالد الجریسی کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں عشائیہ

Pakistani Community Honors Dinner

Pakistani Community Honors Dinner

الریاض (وقار نسیم وامق) معروف سعودی بزنس مین اور سابق چیئرمین ریاض چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈاکٹر عبدالرحمن الجریسی اور ان کے صاحبزادے ڈاکٹر خالد الجریسی کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں قصر الجریسی میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا گیا جس میں پاکستانی کمرشل اتاشی وسیم حیات باجوہ سمیت پاکستانی کمیونٹی کے نمایاں افراد نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرحمن الجریسی نے پاکستانیوں سے اظہارِ یگانگت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ہمارے بهائی ہیں اور پاک سعودی برادرانہ تعلقات ہمیشہ مظبوط رہیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں پاکستانیوں کا کردار لائقِ تحسین هے۔

ڈاکٹر خالد الجریسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اخوت کی بہترین مثال ہیں اور سعودی عرب میں موجود پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں. اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ حافظ عبدالوحید نے کہا کہ سعودی عرب ہم پاکستانیوں کا دوسرا گهر هے اس کی تعمیر و ترقی کے لئے ہم ہمیشہ کی طرح اب بهی دامے درمے سخنے حاضر ہیں، الجریسی گروپ نے ہمیشہ پاکستانیوں کو مقدم رکها هے جس کے لئے ہم ان کے شکر گزار ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ہم خادم الحرمین الشریفین ملک سلمان بن عبدالعزیز کے بهی شکر گزار ہیں کہ ہر مشکل گهڑی میں سعودی عرب کی زیرک اور معاملہ فہم قیادت نے پاکستان کا بهرپور ساتھ دیا، ہم پاکستانی بهی ان کے ساتھ بهرپور اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔

تقریب سے ڈائریکٹر دارالسلام مولانا عبدالمالک مجاہد نے بهی خطاب کیا اور الجریسی گروپ کی خدمات کو سراہا اور پاکستانیوں کی جانب سے بهی ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، ان کا کہنا تها کہ پاک سعودی تعلقات کی بنیاد دین اسلام پر هے اور ہمارا یہ مقدس رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رهے گا.
اس موقع پر مولانا عبدالمالک مجاہد نے ڈاکٹر عبدالرحم الجریسی اور ڈاکٹر خالد الجریسی کو مکتبہ دارالسلام کی جانب سے کتب کا تحفہ بهی پیش کیا۔ اس شاندار اور پروقار تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔

Pakistani Community Honors Dinner

Pakistani Community Honors Dinner

Pakistani Community Honors Dinner

Pakistani Community Honors Dinner