counter easy hit

ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی میں کردار ادا کریں، آرمی چیف سے اپیل

Raheel Sharif

Raheel Sharif

لاہور (یس ڈیسک) امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کی بہن کی رہائی اور واپسی میں کردار ادا کریں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے فائنل سے پہلے عافیہ کو واپس لاکر آرمی چیف راحیل شریف قوم کو سپر ورلڈ کپ کا تحفہ دیں۔ ان کا آرمی چیف سے مطالبہ تھا کہ عافیہ صدیقی کے رہائی کے لیے وزیر اعظم نواز شریف پر دباؤ ڈالیں کہ وہ اس معاملے میں سیاسی طور پر اپنا کردار ادا کریں۔

فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ مارچ میں عافیہ کی قید کو بارہ سال مکمل ہوجائیں گے ان کی رہائی میں تاخیر پوری قوم کی تذلیل ہے۔ فوزیہ صدیقی نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی کہ عافیہ کی وطن واپسی میں کیا رکاوٹ ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان قانونی تقاضے بھی پورے ہوچکے ہیں۔