counter easy hit

ایک ایک کرکے سولی پر نہ لٹکاؤ، ایک ہی بار ہمیں ۔۔۔۔ مریم نواز نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کا بھی دل پسیج جائے گا

لندن(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تومٹ جاتا ہے ،ایک ایک کے بجائے سب مسلم لیگیوں کوایک ہی بارنااہل کردیاجائے،ان کو یہ کہنا چاہئے کہ ن لیگ کو ریس سے باہرکر دیتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے ہارلے سٹریٹ کلینک پہنچ گئے، اس موقع پر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تومٹ جاتا ہے ،ایک ایک کے بجائے سب مسلم لیگیوں کوایک ہی بارنااہل کردیاجائے،ان کو یہ کہنا چاہئے کہ ن لیگ کو ریس سے باہرکر دیتے ہیں۔کیونکہ ن لیگ کے مخالفین سیاسی میدان میں تو ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے ،اس لیے ہمارے رہنماؤں کو عدالتوں سے نا اہل کروا رہے ہیں۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی اہم وکٹیں گرادیں،وٹوخاندان تحریک انصاف میں شامل ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وٹو خاندان نے پیپلزپارٹی کو خیرباد کہتے ہوئے نئی سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے سیاست شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے وٹو خاندان نے پاکستان تحریک ا نصاف کا انتخاب کیا ہے اور پورے خاندان نے عمران خان کے قافلے میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔تحریک انصاف نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو کے بیٹے خرم جہانگیر کو پی پی 186اوران کی بیٹی روبینہ شاہین وٹو کو پی پی 185سے ٹکٹ جاری کردیا ہے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو خو داین اے 144 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے اور تحریک انصاف انہیں سپورٹ کرے گی۔واضح رہے کہ منظور وٹو سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر رہ چکے ہیں ،ان کے بارے میں اوکاڑ ہ میں مقامی طور پر یہ بات زبان زدعام ہے کہ جب وہ وزیر اعلیٰ پنجاب تھے تو ان کی فصلوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سپرے کیاجاتا تھا۔