counter easy hit

ڈالر مزید سستا ۔۔۔۔ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں کتنے کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہو گیا؟ بڑی خبر

Dollar cheaper ... Pakistan's foreign exchange reserves increased by how many dollars? Great news

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈالر مزید سستا ہوگا، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 1 ارب 27 کروڑ ڈالرز کا زبردست اضافہ، دو ماہ کے دوران قومی خزانے میں بدتریج اضافہ ہوا جس باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 75 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 ارب 27 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اس وقت 15 ارب 75 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں جس میں مرکزی بینک کے ذخائر 1 ارب 18 کروڑ ڈالر اضافے سے 8 ارب 46 کروڑ ڈالر ہیں۔ واضح رہے کہ ڈالر مزید سستا ہوگا، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 1 ارب 27 کروڑ ڈالرز کا زبردست اضافہ، دو ماہ کے دوران قومی خزانے میں بدتریج اضافہ ہوا جس باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 75 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر اس وقت دو ماہ کی درآمدات کے برابر ہیں جبکہ عالمی مالیاتی اداروں کے معیار کے مطابق کسی بھی ملک کے ذخائر کم از کم 3 ماہ کی درآمدات کے برابر ہونا ضروری ہیں۔دوسری جانب دو ماہ میں کمرشل بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ ڈالر اضافے سے 7 ارب 29 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں سے قرض ملنے کے باعث ہوا۔جبکہ پاکستان کی ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اسی باعث پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ 2 ماہ کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔ جبکہ امکان ہے کہ ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوگی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website