counter easy hit

کتے مارنے کی بجائے برآمد کر دیئے جائیں

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران توجہ دلاؤ نوٹس پراسپیکر آغا سراج درانی نے ازراہ مذاق آوارہ کتوں کو مارنے بجائے انہیں فلپائن ایکسپورٹ کرنے کی تجویز دی۔

Dogs are exported instead of killingجمعرات کو اسپیکرآغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رکن خرم شیرزمان نے کراچی میں آوارہ کتوں کی بہتات پرتوجہ دلا ؤنوٹس پیش کیا۔ خرم شیرزمان نے کہا کہ کراچی میں کتے اتنے ہوگئے کہ بیان نہیں کرسکتا، صرف جناح اسپتال میں ہرروز آوارہ کتوں کے کاٹے کے اوسطا 90ً افراد آتے ہیں جس پروزیر بلدیات جام خان شورو نے کہا کہ ہم آوارہ کتوں کی بہتات کم کرنے کے لیے کام کریں گےجبکہ اسپیکرنے تجویزپیش کی کہ کتوں کومارنے کے بجائے فلپائن ایکسپورٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔