counter easy hit

کیپ ٹاؤن میں کتے فائیو سٹار ہوٹل کا مزہ اڑائیں گے

311829_46947180. [downloaded with 1stBrowser]فائیو سٹار ہوٹل میں بہترین کھانا ، ٹی وی ، کھیلوں ، مساج کی سہولت کے علاوہ کتوں کی خوبصورتی نکھارنے کی سہولت بھی دستیاب ہے
کیپ ٹاؤن (یس اُردو) آپ نے انسانوں کے لئے بنائے گئے فائیو سٹارز ہوٹلز تو بہت دیکھے ہوں گے لیکن جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں ایک ایسا فائیو سٹار ہوٹل بھی ہے جو انسانوں کے لئے نہیں بلکہ کتوں کے لئے بنایا گیا ہے۔انسانوں کے لئے بنائے گئے پر آسائش فائیو اسٹارز ہوٹل دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں لیکن اب جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں کتوں کے لئے فائیو اسٹار ہوٹل بنایا گیا ہے۔ہوٹل میں کتوں کو ہر وہ آسائش فراہم کی گئی ہے جس سے اب تک انسان مزے اڑاتے رہے ہیں ، بہترین کھانا ، ٹی وی ، کھیلوں ، مساج کی سہولت کے علاوہ کتوں کی خوبصورتی نکھارنے کی بھی سہولت ہوٹل میں دستیاب ہے