counter easy hit

اے پُتر ہٹاں تے نئی ویکدے۔۔!! موجودہ ڈاکٹر ز بھی حالات جنگ میں ہیں، فرنٹ لائن پر لڑنے والے قومی ہیروز کے لیے نغمے چلانے کا مطالبہ کر دیا گیا

لاہور (نیوز ڈیسک) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (آرآئی یو) ڈاکٹر خالد رندھاوا نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کیلئے لیے گیت چلائیں، پُتر ہٹاں تے نئیں وکدے“آج ہم حالت جنگ میں ہیں، کیا آج ڈاکٹرز کے جذبے کو اتنا ہی سراہا جا رہاہے، جتنا حالت جنگ میں فوج کے جذبے کو سراہا جاتا ہے، میں یہ سوال کس سے کروں ؟ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم 10 نرسز کی ٹریننگ کروائی اور ان سے کہا کہ جو نرس ایک ہفتہ ڈیوٹی کرے گی وہ دوہفتے چھٹی کرلے۔کیونکہ بڑی تشویشناک صورتحال ہے، ہم نے ایک نرس کی ڈیوٹی پوری ہونے پر کہا کہ آپ اب چھٹی پر چلی جائیں۔ تو اس نرس نے کہا کہ میں تو اب مریضوں میں رہتی ہوں، ہوسکتا ہے میرا کورونا ٹیسٹ مثبت ہی آجائے، اس لیے اب مجھے ہی ڈیوٹی پر رہنے دیں دوسری نرس کوبیماری سے دور ہی رکھیں۔انہوں نے کہا کہ کیا ہم اس وقت حالت جنگ میں نہیں ہیں؟اگر ہم ایسی جنگ میں ہیں جہاں دشمن نظر بھی نہیں آرہا،تو اس میں میری گزارش ہے کہ ”ہمارے لیے بھی گیت چلائیں کہ پُتر ہٹاں تے نئیں وکدے“آپ مجھ سے اتفاق کریں گے کہ کیا آج ہمارے جذبے کو اتنا ہی سراہا جا رہاہے، جتنا حالت جنگ میں فوج کے جذبے کو سراہا جاتا ہے۔اگر ایسا نہیں ہے تو میں یہ سوال کس سے کروں ؟ دوسری جانب ذرائع محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ملتان نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد صفائی کرنے والا عملہ کام چھوڑ گیا ہے۔ جس سے ڈاکٹرز اور نرسز کو اپنے کام میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈاکٹر، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کے ساتھ صفائی کا کام بھی کررہا ہے۔ ہسپتال میں ڈاکٹرز، نرسز اور ملاز مین سمیت 18 افراد میں کورونا کی تصدیق کے بعد خوف پھیلا ہوا ہے۔ جس سے صفائی والے عملے نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ متاثر ہونے والے ڈاکٹرز اور نرسز میں اس لیے وائرس پھیلا کہ ان کے پاس حفاظتی کٹس نہیں تھیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website