counter easy hit

میاں نواز شریف کا کامیاب آپریشن پوری قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے،ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل

Ch. Shahadat Picture 04-06-2016ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے رکن اورپاکستان مسلم لیگ (ن) سٹی بچیکی کے سینئر نائب صدر چوہدری شہادت علی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا کامیاب آپریشن پوری قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ،ایم این اے ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے اب تک حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں ،مخالفین کے پاس الزام تراشی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ رائے منصب علی خان نے ساری عمر شرافت اور خدمت کی سیاست کی تھی ،مرحوم رائے منصب علی کی صاحبزادی اور موجودہ ایم این اے ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے بھی اپنے عظیم باپ کے مشن کوجاری رکھا ہوا ہے اور اب تک حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جا چکے ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہNA137 میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام جا ری ہیں جس سے حلقہ کے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا انہوں نے مزید کہاکہ ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل پرالزام تراشی کرنے والوں کے پاس الزام تراشی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے اور انہوں نے ہر دور میں صرف الزام تراشی کی ہے ،حلقہ کی عوام اور مسلم لیگی عہدیدران و کارکنان کی ہمدردیاں اپنی لیڈر اور بہن ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل کے ساتھ ہیں ۔