counter easy hit

کیا آپ بھی روزانہ دانت صاف نہیں کرتے؟

دانتوں کی صفائی صرف دانتوں کی صحت کے لیے مفید نہیں بلکہ یہ ہمیں دماغی اور دل کی بیماریوں سے بچاتی ہے۔

برطانیہ میں کی گئی ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دانتوں کو صاف نہ کرنے سے ہمارا مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے۔ اور

Dementia ساتھ ہی یہ ایک دماغی مرض

یا پا گل پن اور دل کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔

یونیورسٹی آف برمنگھم کے پروفیسر این چیچل نے تحقیق میں ثابت کیا کہ صرف دو ہفتے تک دانت صاف نہ کرنے سے ہمارا مدفعتی نظام متاثر ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دانت صاف نہ کرنے سے منہ میں انفیکشن ہوتی ہے جس سے ہمارے سفید خلیے کمزور ہوتے ہیں۔ اگر دانتوں میں انفیکشن یا بیماری زیادہ دیر تک رہے تو پھر یقینا ہمارا مدافعتی نظام مزید کزور ہوتا ہے جو کہ ہر طرح کی بیماری کو دعوت عام دینے کے مترادف ہے۔ جس کی وجہ سے ہمارے جسم کے متعدد خلیے کمزور ہو جاتے ہیں اور دل اور دماغ کی بیماری لاحق ہو سکتی ہے۔

پروفیسر چیچل کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنی دانتوں کی بیماری پر فورا توجہ دیں تو نقصان سے بچا جا سکتا ہے لیکن اگر آپ اسے نظر انداز کر دیں تو پھر ہماری صحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اوپر بیان کی گئی وہ خطرناک بیماریوں کے علاوہ ذیابیطس، الزائمرز اور کینسر کے لاحق ہونے کے امکانات بھی زیادہ ہو جاتے ہیں۔

کنگز کالج لندن کے ماہر سیرپل ڈیمل کا کہنا ہے کہ دانتون کو صاف کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر دانت پر برش رگڑا جا رہا ہے تا کہ اچھی طرصاف ہو جائے اور کوئی چراثیم موجود نہ رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دانتوں کی صفائی سے ہی جسم کی صحت یقینی بنائی جا سکتی ہے۔