counter easy hit

دنگ کر ڈالنے والی خبر : تبدیلی والوں کے دور میں (ن) لیگی خاتون سیاستدان حنا پرویز بٹ کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کو نیلا پاسپورٹ جاری کردیا گیا ہے۔ خیال رہےکہ لاہور سے تعلق رکھنے والی حنا پرویز بٹ پیشے کے اعتبار سے فیشن ڈیزائنر اور مریم نواز کے انتہائی قریب ہیں۔ وہ حالیہ الیکشن میں مخصوص نشست سے ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔
رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے ٹوئٹر پر اپنے نیلے پاسپورٹ کی متحرک تصویر جاری کی گئی ہے ۔ انہوں نے پاسپورٹ ملنے پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔
واضح رہےکہ پاکستان میں 3 قسم کے پاسپورٹس جاری کیے جاتے ہیں۔ عام لوگوں کو سبز رنگ کا پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے جو اسرائیل کے علاوہ دنیا کے تمام ممالک میں سفر کیلئے استعمال ہوتا ہے۔اس سے اگلے درجے پر نیلا پاسپورٹ ہوتا ہے جو آفیشل پاسپورٹ کہلاتا ہے۔ یہ پاسپورٹ جج صاحبان، سینیٹرز،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو جاری کیے جاتے ہیں، حنا پرویز بٹ بھی رکن اسمبلی ہیں ،اسی لیے انہیں یہ پاسپورٹ جاری ہوا ہے۔ پاکستان کے سفارتی پاسپورٹ کا رنگ سرخ یا مہرون ہے۔