counter easy hit

سوزوکی کمپنی نے اپنی معروف گاڑی واپس منگوالی کیونکہ ۔ ۔ ، صارفین کیلئے پریشان کن خبرآگئی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی سوزوکی کمپنی ماروتی سوزوکی نے جانوری 2108 سے 14 جولائی 2018 تک فروخت کی جانے والی سوزوکی کیری ڈبہ گاڑیوں کو واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے ، سوزوکی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس عرصے میں 640 سپر کیری وہیکلز کو واپس بلایا جا رہا ہے جس کی وجہ اس گاڑی کے فیول پمپ میں نقص آنا ہے ،

کمپنی نے واضح بتا یا کہ 3 اکتوبر سے گاڑی مالکان سے ہمارے ڈپو مالکان رابطہ کریں گے اور گاڑیاں واپس کمپنی بھیج کر ان کے نقص شدہ حصے کو تبدیل کیا جائے گا ، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس آپریشن پر آنے والا تمام تر خرچہ سوزوکی کمپنی خود اٹھائے گی جبکہ صارف کو یہ سہولت بالکل مقت دی جائے گی