counter easy hit

قاتلانہ حملے میں زخمی ڈسٹرکٹ ہاکی ٹیم کوچ کی حالت دوبارہ بگڑ گئی

District team coach

District team coach

رشتے سے انکار پر گزشہ رات میلاد چوک کے قریب ملزم شہزاد مکی حنا خالد کا گلا کاٹ کر فرار ہو گیا تھا
لاہور (یس اُردو) قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والی ڈسٹرکٹ بہاولپور ہاکی ٹیم کی کوچ حنا خالد کی حالت دوبارہ بگڑ گئی ، آپریشن تھیٹر منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ حنا خالد کو زخمی کرنیوالے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مرکزی ملزم شہزاد مکی عرف ریحان کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں ۔رشتے سے انکار پر گزشہ رات میلاد چوک کے قریب ملزم شہزاد مکی حنا خالد کا گلا کاٹ کر فرار ہو گیا تھا جس پر حنا خالد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ، تاہم آج ہسپتال میں حنا خالد کی حالت دوبارہ بگڑ گئی تھی جس پر انہیں آپریشن تھیٹر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ حنا خالد کی گردن پر گہرے زخم آئے ہیں ۔