counter easy hit

ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ضلع گجرات میں اشیائے خورد و نوش کے نرخوں کا از سر نو تعین کر دیا

District Officer Liaqat

District Officer Liaqat

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ضلع گجرات میں اشیائے خورد و نوش کے نرخوں کا از سر نو تعین کر دیا ہے، انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ قیمتوں پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے۔ نئے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق آٹابیس کلو گرام 750روپے، دال چنا باریک 120روپے فی کلو، دال چنا موٹی 130روپے فی کلو، کالے چنے 125روپے کلو، سفید چنے سندھی 128روپے کلو، سفید چنے کینڈا 152روپے کلو، دال مونگ چھلکا باریک 122روپے کلو، دال مونگ دھلی125روپے کلو، دال ماش چھلکا باریک230روپے کلو، دال ماش 250روپے کلو، دال ماش موٹی چمن 255روپے کلو، دال مسور باریک 154روپے کلو، دال مسور موٹی130روپے کلو، سرخ مرچ240روپے کلو، باسمتی چاول 70روپے کلو ، چینی 65روپے کلو، بیسن 130روپے کلو، مٹن اوپن مارکیٹ550روپے ، ماڈل شاپ 650روپے بڑا گوشت اوپن مارکیٹ 280روپے کلو ، ماڈل شاپ 320روپے کلو، دودھ اوپن مارکیٹ 65روپے کلو، ماڈل ملک شاپ 70روپے کلو ، دہی اوپن مارکیٹ 70روپے کلو، ماڈ ل شا پ 75روپے کلو، روٹی سو گرام 7روپے، نا ن 8روپے کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ چکن، انڈے، سبزیوں اور پھلوں کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر طے کئے جائیں گے۔