counter easy hit

رانا ایاز سلیم نے ضلع ننکانہ کے عوامی منتخب نمائندوں سے آفس میں میٹنگ کی

 district Nankana

district Nankana

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب رانا ایاز سلیم نے ضلع ننکانہ کے عوامی منتخب نمائندوں جن میں ایم پی اے ملک ذوالقرنین ڈوگر ،ایم پی اے طارق باجو ہ اور ایم پی اے رانا جمیل حسن عرف گڈ خاں سے اپنے آفس میں میٹنگ کی ۔جس میں ڈی پی او ننکانہ نے کہا کہ ضلع بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت ننکانہ پولیس اپنے فرائض نہایت ہی ایمانداری کے ساتھ سر انجام دے رہی ہے اور لاء اینڈ آرڈر کے حوالہ سے پوری کوشش جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ننکانہ کی عوام اور عوامی منتخب نمائندوں کے جان و مال کی حفاظت ننکانہ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔اس موقع پرایم پی اے ملک ذوالقرنین ڈوگرنے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ننکانہ پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رہے گا ۔ایم پی اے طارق باجوہ نے کہا کہ سانگلہ ہل میں ناکہ جات اور ٹھیکری پہر ہ کرائم کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ایم پی اے راناجمیل حسن المعروف گڈ خاں نے کہا کہ قصبہ بچیکی میں منشیات فروشی کے حوالہ سے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور اس میں ہم ننکانہ پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔