counter easy hit

نااہلی کیس؛ حنیف عباسی نے عمران خان کی منی ٹریل پر مزید اعتراضات اٹھادیئے

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی منی ٹریل پر مزید اعتراضات اٹھاتے ہوئے متفرق درخواست عدالت عظمیٰ میں جمع کرادی۔

Disqualification case; Hanif Abbasi further objected to Imran Khan's money trailایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان نااہلی کیس کے مدعی حنیف عباسی نے پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی منی ٹریل پر مزید اعترضات پر مبنی ایک اور درخواست دائر کردی ہے۔ متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ عمران خان نے کہا کہ آف شور کمپنی لندن فلیٹ کی فروخت سے بنائی جب کہ فلیٹ کی فروخت کے بعد بھی نیازی سروسز کے اکاؤنٹ میں ٹرانزیکشنز ہوتی رہی۔

درخواست گزار نے عمران خان کی جانب سے موقف میں تبدیلی کی درخواست بھی مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پہلے موقف کو یادداشت اور غلط مشورہ کہنے کا کوئی جواز نہیں، موقف میں تبدیلی کی اجازت دینا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہوگااور قانون کے مطابق موقف میں درکار تبدیلی واضح کرنا ضروری ہے، عمران خان دوسروں پر دیانتدار نہ ہونے کے الزامات لگاتے ہیں لیکن وہ خود راست گوہ اور صادق و امین نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ حنیف عباسی نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف غیر قانونی مالی اثاثوں کے الزامات کے تحت سپریم کورٹ میں مقدم دائر رکھا ہے