counter easy hit

فرانس میں خوراک کو ضائع کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی

disposal of food in France

disposal of food in France

نئے قانون کے اطلاق کے بعد فرانس میں خوراک کو ضائع کرنے والی سپر مارکیٹس کو ہزاروں یوروز جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پیرس: (یس اُردو) فرانس کی سینیٹ نے ایک نیا قانون پاس کیا ہے جس کے تحت سپر مارکیٹس پر لازم کیا گیا ہے کہ وہ اپنی خوراک کو ضائع نہ کریں بلکہ اسے خیراتی اداروں کو عطیہ کر دیں۔ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 75 ہزار یورو تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فرانس کی سپر مارکیٹس میں موجود خوراک کو ضائع کر دیا جاتا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس دنیا کا پہلا ملک بن چکا ہے جہاں پر خوراک کو ضائع کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ فرانس کے اس اقدام کو دنیا بھر میں تحسین کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق 2050ء تک دنیا کی آبادی 9 بلین تک بڑھ جائے گی۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ ہر سال دنیا میں تیس سے 50 فیصد تک خوراک کو ضائع کر دیا جاتا ہے۔