counter easy hit

مصر میں5ہزار سال پرانا بُنا ہوا لباس دریافت

Discover Egypt

Discover Egypt

قائرہ …….مصر میں ایک قدیم مقبرے سے 5ہزار سال پرانالباس دریافت ہوا ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے پرانا بُنا گیا لباس ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کے اندازے کے مطابق یہ لباس 3482 سے 3102 قبل مسیح پرانا ہے اور بہت احتیاط سے سیا گیا ہے کیونکہ اس سے قبل جو قدیم لباس ملے ہیں انہیں چادر کی طرح جسم پر لپیٹا جاتا تھا لیکن اس لباس کو باقاعدہ خوبصورتی سے سی کر پہنا گیا ہے۔
وی شکل کی یہ شرٹ جسے ترخان لباس بھی کہا جاتا ہے سائنسدانوں کے اندازے کے مطابق مصر میں پہلی سلطنت کی ابتدا سے تعلق رکھتا ہے جو اب تک بہترین حالت میں محفوظ ہے۔