counter easy hit

ارشاد بھٹی کے انکشاف نے ملک میں نئی بحث چھیڑ دی

Disclosure of Arshad Bhatti has a new debate in the country

لاہور (نیوز ڈیسک ) سینئرصحافی ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ جج ارشد ملک کو ٹریپ کیا گیا ہے، ہوسکتا ہے کہ انہوں نے رشوت بھی لی ہو، مجھے تو شک ہے کہ جج ارشد ملک نے فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کو ریلیف دیا ہے اور العزیزیہ میں جان بوجھ کر کم سزادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئرصحافی ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ جج ارشد ملک کو ٹریپ کیا گیا ہے ۔ ہوسکتا ہے کہ انہوں نے رشوت بھی لی ہو۔ مجھے تو شک ہے کہ جج ارشد ملک نے فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کو ریلیف دیا ہے اور العزیزیہ میں جان بوجھ کر کم سزادی ہے۔ ن لیگ کی پہلے دن سے ہی کوشش تھی کہ سسٹم کو کمزور کیا جائے یا پھر اسے مشکوک بنایا جائے۔ووٹ کو عزت دو،باپ کی تنخواہ بیٹے سے اور بیٹے کی تنخواہ باپ سے،مزاحمتی بیانیہ اور انقلابی ہو یا پھر خلائی مخلوق کی بات ہو۔پہلے دن سے ہی انہوں نے سسٹم کو کمزور کرنا تھا۔ان کی بقا ہی سسٹم کو مشکوک بنانے میں تھی۔پہلے تو جج ارشد ملک کے خلاف کیس ہونا چاہئیے۔دوسرا مہر جیلانی، ناصر بٹ اور ناصر جنجوعہ سمیت حسین نواز کے خلاف بھی کیس بننا چاہئیے۔ان کو حراست میں لینا چاہئیے۔ارشاد بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ اگر مریم نواز کے دعوے کو بھی سچ مان لیا جائے اور جج ارشد ملک کے حلف کو بھی سچ مان لیا جائے تو کچھ چیزیں تو طے ہیں کہ جج ان سے مسلسل رابطے میں تھے اور دباؤ میں بھی تھے۔ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ ارشد ملک کو ٹریپ کیا گیا، ۔ ہوسکتا ہے کہ انہوں نے رشوت بھی لی ہو کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ارشاد بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے تو شک ہے کہ جج ارشد ملک نے فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کو ریلیف دیا ہے اور العزیزیہ میں جان بوجھ کر کم سزادی ہے۔کیونکہ آپ بےشک باہر سے جج بلوا لیں اور اس ریفرنس کا ٹرائل کروائیں۔معلوم ہو جائے گا کہ ان میں سزا زیادہ بنتی تھی۔ خیال رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے گذشتہ روز جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ارشد ملک نے بیان حلفی میں کہا تھا کہ یں۔ناصر جنجوجہ اور مہر جیلانی نے نواز شریف کو بری کرنے کے لیے دھمکیاں دی جب کہ ناصر جنجوعہ نے نواز شریف کو بری کرنے کے بدلے 20 ملین یورو کی پیشکش کی۔ میں نے پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے کہا کہ 6 مرلے کے گھر میں رہتا ہوں اپنے حلف کے ساتھ غداری نہیں کروں گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website