counter easy hit

دیپیکا پڈوکون سے متعلق بھارتی فضائیہ کے انٹری ٹیسٹ میں سوال شامل

Deepika Padukone

Deepika Padukone

ممبئی (یس ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون جو حال ہی میں فوربز کی فہرست میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراﺅں میں دسویں نمبر پر آئی ہیں۔

اب ہندوستانی فضائیہ کے انٹری ٹیسٹ میں ان سے متعلق سوال شامل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک صارف نے بھارتی فضائیہ میں بھرتی کی خاطر لیے جانیوالی انٹرٹیسٹ کی تصویر ٹویٹر پر جاری کی ہے۔

اس پرچے میں سوال کیا گیا ہے کہ دپیکا کو دو ہزار سولہ فلم ایوارڈ میں کون سی فلم کی وجہ سے ایوارڈ ملا تھا۔ باجی راﺅ مستانی ، پیکو ، تماشا ، جس کا صیحح جواب پیکو تھا۔