counter easy hit

پنجاب میں خناق کی بیماری تیزی سےپھیلنےلگی

healthdiphtheriainPunjabPakistan_12-9-2015_206801_l. [downloaded with 1stBrowser]

Diphtheria

لاہور……پنجاب میں خناق کی بیماری تیزی سےپھیلنےلگی،لاہور کےچلڈرن اسپتال میں زیر علاج ایک اور بچہ جاں بحق ہوگیا،جس کے بعد صوبے میں خناق سے جاں بحق بچوں کی تعداد 18 ہوگئی۔محکمہ صحت پنجاب کےذرائع کےمطابق چلڈرن اسپتال لاہورمیں زیر علاج خناق میں مبتلا ایک اور بچہ زندگی کی بازی ہار گیا،5 سالہ فیضان لاہورکارہائشی تھا،اب تک اس بیماری کےباعث جاں بحق بچوں کی تعداد 18 ہوگئی،ان بچوں کی عمریں4سے12سال کےدرمیان ہیں ،جبکہ یہ بچےلاہورکےعلاوہ فیصل آباد،شیخوپورہ ،سرگودھا، پتوکی ،گوجرانوالہ،نارووال اوراوکاڑہ سے علاج کی غرض سےچلڈرن اسپتال لائےگئےتھے۔خناق سےتمام ہلاکتیں اکتوبر سےدسمبر کے پہلے ہفتے کےدرمیان ہوئیں،والدین کاکہناہےکہ انہوں نے بچوں کو خناق سے بچاؤکی ویکسین بھی لگوائی تھی،دوسری جانب مزیدکئی بچےبھی مختلف شہروں سے چلڈرن اسپتال لائےجا رہےہیں۔