counter easy hit

پیرس٫عمرہ شریف کی ادائیگی کے بعد پیرس واپسی پر مینجنگ ایڈیٹر یس اردو نیوز قاری فاروق احمد گورسی کے اعزاز میں معروف سیاسی وسماجی و کشمیری راہنما مرزا ساجد جرال کا پرتکلف عشائیے کا اہتمام٫پیرس کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت اور مبارکباد

پیرس٫عمرہ شریف کی ادائیگی کے بعد پیرس واپسی پر مینجنگ ایڈیٹر یس اردو نیوز قاری فاروق احمد گورسی کے اعزاز میں معروف سیاسی وسماجی و کشمیری راہنما مرزا ساجد جرال کا پرتکلف عشائیے کا اہتمام٫پیرس کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت اور مبارکباد

پیرس (رپورٹ ایس ایم حسنین , تصاویر. شیر فیصل) پیرس کے ممتاز سیاسی وسماجی و کشمیری راہنما مرزا ساجد جرال کی طرف سے قاری فاروق احمد گورسی مینجنگ ایڈیٹر یس اردو نیوز کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا. قاری فاروق احمد گورسی حال ہی میں عمرہ شریف کی ادائیگی اور مدینہ شریف کی زیارات سے واپسی پر پیرس پہنچے تھے.
اس موقع پر پیرس کی تمام سیاسی جاعتوں کی سرکردہ شخصیات اور دیگر راہنما شریک ہوۓ. ان میں پیپلز پارٹی فرانس کے صدر چوہدری محمد رزاق ڈھل ٫چوہدری محمد اصغر خان صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس، مرزا مشتاق کوآرڈینیٹر ،انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس، سماجی راہنما محمد افراسیاب و دیگر معروف سیاسی وسماجی و کاروباری شخصیات شامل ہیں.
پروقار تقریب کے آغاز میں مہمان خصوصی قاری فاروق احمد گورسی اور معزز مہمانوں کو استقبالیہ دیا گیا. تقریب میں تمام شعبہ زندگی سے متعلقہ شخصیات شریک تھیں . جنہوں نے قاری فاروق احمد گورسی کو عمرہ اور مدینہ شریف کی زیارات کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی. اس موقع پر تقریب کے میزبان مرزا ساجد جرال نے تمام معزز مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور قاری فاروق احمد گورسی کی ہمہ جہت شخصیت کی خدمات اور انکے کردار پر روشنی ڈالی اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اجاگر کرنے میں انکے ادارے کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا. تقریب میں مختلف موضوعات زیربحث رہے اور معزز مہمانوں نے اپنے اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا. پرتکلف دعوت رات گۓ اپنے انجام کو پہنچی. تقریب کے اختتام پر مرزا ساجد جرال اور مہمان خصوصی قاری فاروق احمد گورسی نے تمام مہمانوں سے مصافحہ کیا اور انکی آمد پر شکریہ ادا کیا .

 

DINNER, IN FAVOR, OF, QARI FAROOQ AHMED GORSI, MANAGING, EDITOR, YESURDU, NEWS, AFTER, COMING, BACK, FROM, UMRAH, AND, ZIARAT

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website