yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

خدا کی مخلوق سے محبت CLAAS کا سفر

Yes 1 Webmaster February 1, 2015 1 min read
Iqbal khokhar
Share this:
ALLAH
ALLAH

تحریر:اقبال کھوکھر
قول ہے کہ”جو شخص خدا کی مخلوق سے محبت نہیں کرتا وہ کبھی بھی خداسے محبت کرنے کادعویٰ نہیں کرسکتا”اوریہ ایک ایسی سچائی ہے جسے کرّہ ارض میں موجود ہرذی شعورنہ صرف تسلیم کرتا ہے بلکہ اس حقیقت کے ادراک سے اسے اپنی عقل وفہم سے انسانیت کے لئے کام کرنے والے اداروں کے کردار و اعمال کو بھی سمجھنے میں معاونت ملتی ہے۔بے شک علاقائی، ملکی اور عالمی سطح پر خداکی مخلوق سے محبت اورانسانیت کی بھلائی کے لئے بے شمار رفاعی و فلاحی ادارے و شخصیات مصروفِ خدمت ہیں۔

گوکہ یہ الگ بحث ہے کہ سب کی کارکردگی ایک جیسی نہیں اورسب کے خیالات ومقاصدبھی یکساں نہیں اس لئے لازم طورپر سب کے نتائج و عواقب بھی مختلف ہوتے ہیں۔حقیقی طور پر انسانیت کے لئے کام کرنے والے اداروں و شخصیات کی خدمات کو سراہنا مہذب وزندہ قوموں کی پہچان اور انسانیت کی تعریف گردانا جانا جاتا ہے۔دنیا کے منظر نامے میں جہاں کہیں بھی انسانیت،انسانی حقوق، معاشرتی بہبود وترقی اوردوسروں کی اخلاقی وقانونی معاونت کا ذکر کیا جائے تو ہمیں”سنٹر فارلیگل ایڈاسسٹنس اینڈسیٹلمنٹ”CLAAS کا نام سرفہرست دکھائی دیتا ہے اور یقینا اس سرفہرستی میں محترم ایم اے جوزف فرانسیس (نیشنل ڈائریکٹر)اور مسزایگا کینی(چیئرپرسن) کے تعمیری ومثبت خیالات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ان کی قیادت میں کارکنان کی شبانہ روز محنت اوران تھک سماجی کوششوں کا ہاتھ ہے

جو دنیا کے طول وعرض میں جاری اپنے رفاعی و فلاحی منصوبہ جات کے تحت دکھی انسانیت کی خدمت میں کوشاں رہتے ہیں۔ کارکنان کے جذبہ خدمت،انسان دوستی اور ہمدردانہ سوچ نے انہیں ایک ادارے سے”CLAASفیملی” بنادیا ہے ۔”CLAAS فیملی ”نے اب تک ان گنت پراجیکٹس کے ذریعے معاشرتی بھلائی، معاشی بہتری، مظلوموں کی دادرسی سمیت قانونی و سماجی کوششوں سے ہزاروں خواتین وحضرات کی مختلف سطح پر غلامی سے آزادی کو ممکن بنایا ہے۔ پسے طبقات، محرومیوں کے شکار خاندان، مشکلات و مسائل میں افراد، معاشرے کے ستائے لوگوں کی بلاتفریق، بلاامتیاز اور بلا رنگ ونسل و مذہب اخلاقی، مالی و سماجی مدد کرنے میں CLAAS نے مثالی کردار ادا کیا ہے۔

دکھی انسانیت کی خدمت اوربے سہارا قیدیوںکی رہائی،نجی وسرکاری سطح پر غلامیوں کی زنجیروں میں جکڑے بے گناہ اور معصوم افراد کی رہائی کے لئے CLAAS کا لیگل ایڈ سیل تجربہ کار ومخلص وکلاء کی نگرانی میں دن رات کام کررہا ہے۔ دکھی انسانیت کی بھیگی پلکوں سے آنسو پونچھنے اوران کے غمزدہ چہروں پر خوشی کی کرن پیدا کرنے میں CLAAS نے ہمیشہ سعی کی ہے۔ ہرقسم کے خطرات کی پرواہ کئے بغیربے شمار دبائو، دھمکیوں کے باوجود اور کارکنان کے جذبہ ء خدمت کے باعث پاکستان کے تمام انسانی وسماجی ادارے وشخصیات CLAAS کی کارکردگی پر اعتماد کرتے ہیں۔ عالمی سطح پر CLAAS کو احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔اس وقت سینکڑوں بین الاقوامی وہزاروں قومی ایوارڈز، اسناد وسرٹیفکیٹس کا اعزاز رکھنے کے ساتھ ساتھ CLAAS کے مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے عالمی اداروں وشخصیات سے بھی بہتر ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہے

جو کام اوراعتماد میں وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوئی ہے۔کسی بھی ناانصافی وظلم وجبر کے متاثرین کی نگاہیں اس ادارے کی طرف اٹھتی ہیں جو ان کے بھروسے اورامید کو ٹوٹنے نہیں دیتے۔شانتی نگر،باہمنی والا،جوزف کالونی آل سینٹس چرچ پشاور، گوجرہ ،کوریاں والا، کم سن رمشائ، آسیہ بی بی سمیت قومی ومذہبی سانحات ، سیلاب وزلزلہ زدگان اور قدرتی آفات میں بھیCLAAS کی انسان دوستی اورجواں عزم خدمت قابل اطمینان ہے۔

CLAAS کا دائرہ خدمت وسیع بھی ہے،موثر اور دوررس نتائج کاحامل بھی۔اس لئے کرسمس ہو،ایسٹر ہویا کوئی اور قومی تہوارضرورتمندوں،بے سہاروں،بیوائوں کی امیدوں کامرکز CLAAS ہوتا ہے۔ CLAAS کی قیادت نے انسانیت کے خلاف اٹھنے والے ہتھیاروں کومحبت کے پھولوں میں بدلنے کی بھی کوشش کی ہے۔اسی لئے انسانیت کے حقوق کی پامالی اور ظلم و ناانصافی چاہے ملک میں ہو یاملک سے باہرجرات سے آواز بلند کرنے میں پہل کی۔ CLAAS کی سماجی، قانونی واخلاقی خدمات کا قافلہ ”مسز ایگاکینی” اور” ایم اے جوزف فرانسیس ”کی قیادت میں جوان عزم سے رواں دواں ہے ہماری دعا ہے کہ خداکی مخلوق سے محبتوں کا یہ سفر ہمیشہ جاری وساری رہے۔

Iqbal khokhar
Iqbal khokhar

تحریر:اقبال کھوکھر

Email: <awami_mohabbat@yahoo.com, 0304-2198241

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Shahid Shakeel
Previous Post برداشت
Next Post گدھا تو گدھا ہی ہوتا ہے امریکی ہویا پاکستانی مگرپھربھی…؟؟
Donkey

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.