counter easy hit

ملک بھر میں بارش سے مختلف حادثات، 4افراد جاں بحق، 15زخمی

سندھ کے مختلف شہروں میں باران رحمت برستے ہی موسم بدل گیا، ملک بھر میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 4افراد جاں بحق جبکہ 15افراد زخمی ہوگئے۔

Different accidents in all the country, 4 killed, 15 injured

Different accidents in all the country, 4 killed, 15 injured

بلوچستان کےشہروں میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پاراچنار میں کچے مکان کی چھت گرنے سے ماں اور دوبچیاں زندگی کی بازی ہار گئیں۔ اتوار سے بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔ حیدرآباد میں تیز بارش کےساتھ ہی گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا، مختلف مقامات پر سائن بورڈز اور درخت گرنے سے 5افراد زخمی جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔ قدم گاہ مولا علی روڈ، اسٹیشن روڈ، حیدر چوک، قاضی عبدالقیوم روڈ، لطیف آباد نمبر دو، آٹھ، نو، دس اور گیارہ کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ موٹر وے پولیس نے مسافروں کو ایم نائن موٹر وے پر غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
صحرائے تھر اور نوابشاہ کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے ۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی موسلادھاربارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، لورالائی کی سمالنگ ندی میں بہہ کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا، زیارت میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

پاراچنار میں بارشوں کے باعث ایک کچے مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ماں اور دو بچیاں جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔ پشاور میں بارش اور طوفان کے باعث مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور تین بچے زخمی ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران میررپورخاص، حیدرآباد،کراچی ڈویژن، بلوچستان،پنجاب،فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website