counter easy hit

ڈیزل ساڑھے تین، پٹرول ڈیڑھ روپے مہنگا ہونیکا امکان

اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث مقامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے: ذرائع وزارت پٹرولیم

Diesel-a-half-three, Petrol one rupee and fifty paisa likely to be expensiveیکم نومبر سے شروع ہونیوالے ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان ہے اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے تین روپے جبکہ پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لٹر اضافہ کا امکان ہے۔ وزارت توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث مقامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ اس وقت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 56 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔ ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ اوگرا 30 اکتوبر کو تیل قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت توانائی کو بھیجے گی، جس کی منظوری 31 اکتوبر کو دی جائے گی۔