counter easy hit

سرگودھا میں سالم انٹرچینج پر بس اور ٹرالر میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق

Sargodha an Accident occured on Salam Interchange

Sargodha an Accident occured on Salam Interchange

سرگودھا: (یس نیوز ڈیسک)سالم انٹر چینج پر تیز رفتار بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یس نیوزکے مطابق سرگودھا میں موٹر وے پر سالم انٹرچینج پر پشاور سے لاہور جانے والی بس تیزرفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہوگئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website