counter easy hit

سقوط ڈھاکہ کی سازش کے اہم کردار بھارتی جنرل جیکب کا انتقال

Dhaka' demise of Indian General Jacob

Dhaka’ demise of Indian General Jacob

نئی دہلی……. پاکستان کو 1971ءمیں دولخت کرنے کی سازش میں اہم کردار ادا کرنے والے بھارتی جنرل جے ایف آر جیکب93سال کی عمر میںچل بسے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل جے ایف آر جیکب کو یکم جنوری کو نمونیہ کی شکایت پرآرمی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ بدھ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے چل بسے۔بغداد کے یہودی خاندان سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جے ایف آر جیکب1971ءکی پاک بھارت جنگ میں بھارتی فوج کے مشرقی کمانڈ کے چیف آف سٹاف تھے ۔دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے لیفٹیننٹ جنرل جے ایف آر جیکب کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھارت ہمیشہ ان کا مشکور رہے گا۔