counter easy hit

ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ مجرم کو چوراہے پر لٹکائیں،گورنر سندھ

DG Rangers, IG hung, at the intersection of Sindh Governor guilty

DG Rangers, IG hung, at the intersection of Sindh Governor guilty

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری سمیت کسی بھی کیس کے ملزم کو نہیں چھوڑیں گے،کراچی کا امن خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے۔ڈی جی رینجرزاورآئی جی سندھ جس نے جرم کیا اسے چوراہے پر لٹکائیں۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کوئی شک میں نہ رہے کہ جرائم پیشہ بچےگا،بلدیہ فیکٹری میں 300آدمی جلانے والوںکو بھی حساب دینا ہوگا،بلدیہ فیکٹری میں انسانوں کوجلانےوالوں کوسزاملےگی،پھانسی لگےگی،غریبوں کوجلانے کےبعد ان کے لواحقین کامعاوضہ کھانےوالے بھی نہیں بچیں گے،ہر غلط کام کا حساب ہوگا۔

انہوںنے کہا کہ رینجرزپیشہ وارانہ طریقے سے فرائض انجام دے رہی ہے،شہر سے 80فیصد جرائم پیشہ عناصر ختم ہوگئے ہیں۔کوئی بھتا خور،کرمنل،دہشتگردبھی نہیں بچے گا،نئی کراچی کی پرچون کی دکان میں بیٹھا کرمنل بھی پکڑا جائے گا۔

تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ چائنا کٹنگ کرنے والوں کوبھی قطعی بخشا نہیں چھوڑیں گے۔کوئی شک میں نہ رہے کہ جرائم پیشہ بچےگا۔اگرہم نے غلط حساب کیا تو اللہ ہمیں بھی سزا دے گا۔

ڈاکٹر عشرت العبادنے کہا کہ میں 14سال سے گورنر ہوں اور مختلف حکومتوں کے ساتھ کام کیا ہے۔کراچی میں ترقیاتی کاموں میں تاخیر کی وجہ کرپشن اور نااہلی بھی ہے۔

انہوںنے مزید کہا کہ شہرکے ترقیاتی کاموں میں سابق ناظم نعمت اللہ خان نے اہم کردار ادا کیا،کراچی کے بلدیاتی نمائندے سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان سے سیکھیں،2005 میں نعمت اللہ خان کے بعد آنے والی بلدیاتی حکومت نے مایوس کیا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website