counter easy hit

ترقیاتی کاموں میں ایک روپے کی خیانت بھی برداشت نہیں کروں گا، شہبازشریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ 15ارب روپے کی لاگت سے صوبے کے دیہی علاقوں میں 2ہزار کلو میٹر سڑکوں کی مرمت کی جارہی ہے۔

پنجاب میں دیہی روڈز پروگرام کے تحت صوئے آصل میں 8 کلومیٹر سڑک کی کشادگی کاسنگ بنیاد رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے دیہات میں معاشی ترقی کا عظیم منصوبہ شروع کیا ہے۔

جس کے تحت دیہی علاقوں میں 2 ہزار کلومیٹر سڑکوں کی مرمت کی جارہی ہے اور اس مقصد کے لئے 15 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ منتخب نمایندے اپنے علاقوں میں منصوبے کا آغاز کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ اس منصوبے میں ایک روپے کی خیانت بھی برداشت نہیں کریں گے کیونکہ شفاف کام کے بغیر اس منصوبے کا مقصد پورا نہیں ہو گا، ٹھیکے داروں کو تھرڈ پارٹی آڈٹ کے بعد رقوم ملیں گی۔

خراب کام کرنے والے ٹھیکے داروں اور انجینیرز کوسخت سزائیں ملیں گی جب کہ بہتر کارکردگی والے ٹھیکے داروں کو انعام اور اسناد سے نوازا جائے گا۔ بیکار بیٹھےرہنے اور کرپشن سے قومیں ترقی نہیں کرتیں، محنت اور ایمانداری سے دشمن بھی ڈرتے ہیں۔