counter easy hit

نواز شریف کے بغیرپاکستان کی ترقی ممکن نہیں ،ملک یونس

مسلم لیگ ن جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس نےکہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں، انھیں سیاست سے الگ کرکے پاکستان کبھی ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا۔

Development of Pakistan without Nawaz Sharif is not possible, Malik Younisکینیڈا میں اپنے اعزاز میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک یونس نے کہا کہ ایسا تیسری دفعہ ہوا ہے کہ عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آنے والے میاں نواز شریف کو بے قصور اقتدار سے الگ کردیا گیا، جس سے ووٹ کو عزت دو کے میاں نواز شریف کے بیانیہ کی تائید ہوتی ہے۔

اس موقع پر ن لیگ کینیڈا کے چیئرمین رانا اسلم نے ملک یونس کو کینیڈا آنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ملک یونس ن لیگ جاپان کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں، وہ نہ صرف سیاست کے ذریعے بلکہ انفرادی طورپر بھی غریبوں اور عوام کی مدد کرکے بہترین سماجی خدمت کررہے ہیں ۔

رانا اسلم نے کہا کہ وہ ملک یونس اور پوری ن لیگ أوورسیز کو یقین دلاتے ہیں کہ میاں نواز شریف کے لیے کینیڈا میں آواز بلند کرتے رہیں گے ، اس موقع پر ن لیگ کینیڈا کے سینئر نائب صدر سہیل وڑائچ نے کہا کہ ملک یونس کی کینیڈا آمد خوش آئند ہے۔ اس سے عالمی سطح پر میاں نواز شریف کے لیے آواز بلند کرنے کے لیے لائحہ عمل بنانے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر ن لیگ کے سینئر رہنما اعجاز صدیق نے ملک یونس کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ملک یونس میاں نواز شریف کے قربی ساتھیوں میں سےایک ہیں،ہم انھیں خوش آمدید کہتے ہیں۔

قبل ازیں ملک یونس کا کینیڈا پہنچنے پر عرفان گجر ، سلیم بیگ اور آصف بیگ نے پر تپاک استقبال کیا جبکہ صدیق صاحب خاص طور پر ملک یونس کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پہنچے تھے ۔