counter easy hit

آصف ٹیم میں واپسی کیلئے پرعزم

Determined,to,return,to,Pakistan,team

Determined,to,return,to,Pakistan,team

لندن:میچ فکسنگ کے باعث پانچ سال کی پابندی کا شکاررہنے والے محمد آصف نے پاکستان ٹیم میں واپسی کی امید ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں واپسی کے لیے ان کی صلاحیتیں اور عزم بلند ہے۔

محمدآصف کو سابق کپتان سلمان بٹ اور محمد عامر کے ساتھ 2010 میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جس کے بعد گزشتہ سال آئی سی سی نے سزا کے بعد کرکٹ میں واپسی کی اجازت دے دی تھی۔

محمد عامر نے گزشتہ سال ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کی تھی جہاں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کےبعد قومی ٹیم میں واپسی کی تھی اور اب ٹیم کے مستقل رکن بن چکے ہیں۔

دوسری جانب سلمان بٹ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

پاک پیشن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں محمد آصف نے کہا کہ ‘بعض لوگ کہتے ہیں کہ میں اچھا دور گزار چکا لیکن میں ایک دفعہ پھر کھیل کے عروج میں پہنچ سکتا ہوں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘لوگوں کے اپنے خیالات ہیں جس سے میں نہیں روک سکتا لیکن میرے خیال میں محمد عامر واپسی کے بعد کرکٹ کھیل رہا ہے اور اکثریت نے اس کوقبول کیا ہے اس لیے اگر میں اور سلمان بٹ پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا’۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website