counter easy hit

نوازشریف کے بیرون ملک علاج کے اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد سے ہی عمران خان عوام کے ٹیکس کے پیسے کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور اب سابق دورحکومت کے اخراجات کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں، نوازشریف کے وزارت عظمیٰ کے دورمیں برطانیہ میں علاج اور قیام پر چھ کروڑروپےسے زائد خرچ آئے جو قومی خزانے سے اداکیے گئے ۔ قومی اسمبلی میں وزارت خارجہ کی طرف سے پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق 22 مئی 2016ءکواس وقت کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے خصوصی طیارے کے ذریعے برطانیہ کا سفر کیاجہاں علالت کی وجہ سے طویل عرصہ تک قیام کیا تاہم یہ خصوصی طیارہ ایک ہفتے بعد پاکستان واپس آگیا۔ایوان کو یہ بھی بتایاگیاکہ 9 جولائی 2016ءکو یہ طیارہ دوبارہ لندن گیا اور سابق وزیراعظم کو وطن واپس لایاگیا، مجموعی طورپر 56657 ڈالر اخراجات آئے۔ مجموعی طورپر نوازشریف کے قیام کے دوران وہاں پر تین لاکھ 27 ہزار 927 ڈالر اخراجات آئے جبکہ 9 جولائی 2016ءکو وی وی آپی فلائٹ پر 3 کروڑ 45 لاکھ 27 ہزار روپے خرچ کیے گئے ۔