counter easy hit

امیر قطر کے دورہ پاکستان کی تفصیلات جاری

Details of rich visit to Qatar Pakistan continue

امیر قطر شیخ تمیم بن حماد دو روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے، دونوں ممالک میں مختلف معاہدوں پر دستخط ہونگے۔

تفصیلات کے  مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حماد دو روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے،وزیراعظم عمران خان امیر قطر کا استقبال کریں گے، امیر قطر کو جے ایف 17 تھنڈر طیارے سلامی دیں گے، قطر کی جانب سے پاکستان میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاریکرنے کا بھی امکان ہے،وہ صدر مملکت عارف علوی سمیت اعلی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔ امیر قطرشیخ تمیم بن حمدالثانی وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پراعلیٰ سطح وفد کے ہمراہپاکستان آ رہے ہیں،قطری امیر کی اسلام آباد آمد سے قبل سیکورٹی کے سخت انتظامات ضلعی انتظامیہ نے میٹرو بس اور ہائیکنگ ٹریلز کو دو روز کے لئیے بند کر دیا، مہمان کی آمد پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر فیصلہ کیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ قطری مہمانوں کی آمد کے موقع پر ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکورٹی کے فرائض سر انجام دئں گے،پولیس آئی جی اسلام آباد کی افسران کو سیکورٹی معاملات خود مانیٹر کرنے کی ہدایت غیر متعلقہ افراد کا ریڈ زون میں داخلہ بند کردیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website