counter easy hit

قسمت بدلتے دیر نہیں لگتی : پاکستان کی موجودہ قومی کرکٹ ٹیم کا وہ کھلاڑی جو کچھ عرصہ قبل سڑکوں پر پانچ سو روپے کمانے کے لیے محنت مزدوری کرتا تھا

ابوظہبی (ویب ڈیسک) پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عباس نے کہا ہے کہ زندگی میں سخت مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنے کے بعد اس مقام تک پہنچا ہوں اس لئے ٹیسٹ کرکٹ میں ملنے والی کامیابیوں اور شہرت سے میرا دماغ خراب نہیں ہو گا کیونکہ میں کرکٹر بننے سے پہلے ویلڈر اور چمڑہ رنگنے کی فیکٹری میں مزدور کی حیثیت سے بھی کام کرچکا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ فرسٹ کلاس کرکٹر کے طور پر بہت سے لوگوں کو شہرت حاصل کرکے فوری بعد گمنامی کے اندھیروں میں ڈوبتا دیکھ چکا ہوں۔اپنے قدم زمین پر ہی رکھتے ہوئے صرف کھیل پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ محمد عباس 10 ٹیسٹ میں54وکٹیں لے چکے ہیں اور دسویں ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں مزید وکٹیں لے کر تعداد میں اضافہ کر سکتے ہیں۔محمد عباس نے اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل صورتحال سے بچنے کی دعا کرتا ہوں کیونکہ اتنی جلدی ملنے والی شہرت اکثر نقصان پہنچاتی ہے۔عباس ٹیسٹ وکٹوں کی تیز ترین نصف سنچری بناتے ہوئے وقار یونس، محمد آصف اور شبیر احمد کے ہم پلہ ہو گئے ہیں جبکہ ان کی باﺅلنگ اوسط اس وقت 15.94 ہے اور یہ اس صدی میں 50یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے باﺅلرز میں سب سے بہترین اوسط ہے۔ جبکہ دوسری جانب نوبی افریقا کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین بھی محمد عباس کے مداح بن گئے۔تفصیلات کے مطابق ابوظہبی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف قومی فاسٹ باﺅلر محمد عباس نے اپنی کارکردگی سے دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو اپنا مداح بنالیا۔آسٹریلوی ٹیم نے ایشیاءمیں اپنی سپن باﺅلنگ کے خلاف کمزوری پر بہت کام کیا تاہم پاکستان کے خلاف حالیہ سیریز میں سپن باﺅلرز نے زیادہ محمد عباس نے ان کاجینا حرام کردیا ،
جنوبی افریقا کے فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں محمد عباس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ” بہت جلد محمد عباس کو ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کا نمبر ون باﺅلر دیکھ رہا ہوں “۔سابق برطانوی کپتان مائیکل وان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ” میں ابھی صرف محمد عباس کو دیکھ رہا ہوں لیکن میرا ماننا ہے کہ عباس مجھے دس میں سے دس مرتبہ آﺅٹ کرلیتے ،وہ ہر طر ح کی کنڈیشنز کے بہترین باﺅلر ہیں “ ، گزشتہ روز مائیکل وان نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ گزشتہ ایک سال سے محمد عباس کی باﺅلنگ دیکھ رہے ہیں اور اب اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وہ ہر بار مجھے صرف 6 گیندوں کے اندر ہی آﺅٹ کرلیں گے۔ ایک اور سابق برطانوی کپتان پال کولنگ ووڈ نے ٹویٹ کیا کہ ” میں نے حال ہی میں کاﺅنٹی سیزن میں عباس کی باﺅلنگ کا سامنا کیا ، پہلی اننگز میں پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگیا اور دوسری اننگز میں کسی طرح سے پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو کی زوردار اپیل کے باوجود آﺅٹ نہیں دیا گیا ،انہوں نے مجھے گھما کر رکھ دیا “ ۔ سابق آسٹریلوی فاسٹ باﺅلر جیسن گلیسپی نے اپنے ٹویٹ میں محمد عباس کی کامیابی کا اہم ترین راز افشاں کیا ،سابق بھارتی بلے باز محمد کیف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ” پاکستان نے ہمیشہ بہترین فاسٹ باﺅلر دنیا کودیئے ہیں، محمد عباس بھی ناقابل یقین حد تک ٹیلنٹڈ فاسٹ باﺅلر ہیں۔ لیسٹر شائر کاﺅنٹی کے کوچ پال نکسن نے بھی محمد عباس کی تعریفوں کے پل باندھے۔