کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ تنظیمی بحران کے بعد بہت سے لوگوں نے پیشکش کی لیکن میں کسی اور جماعت میں کبھی نہیں جاؤں گا کیونکہ ایم کیوایم پاکستان ہی میری جماعت ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ تنظیمی بحران اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کئی سیاسی جماعتوں نے پیشکش کی لیکن میں تمام صورتحال سے دلبرداشتہ ہوکراپنی جماعت کو نہیں چھوڑ سکتا اور نا ہی کسی اور کا ہاتھ تھاموں گا، پیشکش کرنے والے اپنی آفر اپنے پاس رکھیں، ان کے لئے صرف شکریہ ہے، تنظیمی بحران سے نبرد آزما ہونا ہے کوئی نا کوئی حل نکال لیں گے۔








