counter easy hit

میں نے جب سکردو گلگت بلتستان پہلی بار دیکھا تو ایسا لگا کہ دنیا کی سب سے خوبصورت جگہ ہے، چیئرمین پاک وہیلز کی سرفرنگا کولڈ ڈیذرتٹ کیلئے پریس کافرنس

پاک ویلز سرفرنگا کولڈ ڈیزرٹ سکردو گلگت بلتستان کار ریلی کی مناسبت سے پریس کانفرنس ، چئیرمین پاک ویلز ایسوسی ایشن سنیل کی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میں نے جب سکردو گلگت بلتستان پہلی بار دیکھا تو ایسا لگا کہ دنیا کی سب سے خوبصورت جگہ ہے تو صرف یہی ہے۔ ہم دوسری بار اس ریلی کا انعقاد کر رہے ہیں۔اب یہ ایک کلینڈر ایونٹ بن گیا ہے

پیچھلی بار ہم سمجھتے تھے کہ ناکام ہونگے مگر ہمیں بہت زیادہ کامیابی ملی۔ہم نے اس ریلی کو مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا ہے۔ریلی ڈرائیورز کو چار قسم کا مختلف روڈ ملے گا۔پیچھلی بار 73 لوگ اس ریلی میں شامل تھے۔گلگت بلتستان س. یت چاروں صوبوں کی ٹیم اس ایونٹ میں شامل تھی۔ہم سب کو اس خوبصورت جگہ اور ریلی کو دیکھنے کے لئے پوری دنیاکو خوش آمدید کہتے ہیں۔3 روزہ یہ ریلی 31 اگست سے 2 ستمبر تک جاری رہے گی۔پورے ملک کے جتنے کلبز ہیں سب نے اس ایونٹ میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔انشاءاللہ اس ایونٹ کے زریعے پوری دنیا کو پاکستان کا اصل چہرہ دکھانا چاہتے ہیں

اس ایونٹ میں مردوں کے علاوہ خواتین بھی شریک ہیں۔یہ ایک فیملی ایونٹ ہے اور یہ ہر صورت کامیاب ہو گا۔اس ایونٹ میں کار کے علاوہ بائیک ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پریس کانفرنس میں کمشنر بلتستان حمزہ سالک اور سیکرٹری گلگت بلتستان ٹوریزم وقار علی خان موجود حمزہ سالک کمشنر بلتستان کی  میڈیا سے گفتگو میں کہا گیا کہ  سرفرنگا ڈیزرٹ کولڈ ریلی دنیا کی سب سے اونچے مقام پر انعقاد کی جا رہی ہے۔یہاں ایونٹ میں شریک لوگوں کے لئے بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس ریلی کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا نواں دریا بہتا ہے۔انڈس ریور اور شگر کے سنگم میں یہ ایونٹ انعقاد کر رہے ہیں۔حکومت گلگت بلتستان سیاحت کو پروموٹ کرنے کے لئے اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد کر رہے ہیں۔اس ایونٹ کے زریعے ہم دنیاکو گلگت بلتستان کی خوبصورتی اور سیاحت کو دیکھا نا چاہتے ہیں۔دنیا کے خوبصورت ترین سیاحتی مقامات گلگت بلتستان میں موجود ہیں

بلتستان ریجن میں دنیا کی چار اونچی ترین پہاڑ موجود ہیں۔اس ایونٹ کے زریعے ہم گلگت بلتستان کی خوبصورت اور پرامن خطہ دنیا کے سامنے اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔دیوسائی دنیا کا سب سے اونچا اور خوبصورت میدان جو 14500 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔جس نے دیوسائی نہیں دیکھا اس نے زندگی میں کچھ نہیں دیکھا۔اس ایونٹ کے زریعے ہم گلگت بلتستان اور پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کر رہے ہیں

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website