counter easy hit

متحدہ کے رکن اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر کو ٹیوشن لینے کا مشورہ

Deputy Speaker take tuition

Deputy Speaker take tuition

کراچی…..سندھ اسمبلی کے اجلاس میں قائم مقام اسپیکر شہلارضا اور اپوزیشن اراکین میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔سندھ اسمبلی کا اجلاس آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہوا تو اسمبلی اجلاس بہتر ماحول میں چلتا رہا۔
تاہم اغاسراج درانی کے جانے کے بعد شہلارضا نے قائم مقام اسپیکر کے فرائض سنبھالے تو شہلارضا اور اپوزیشن ارکان میںتلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ شہلار ضا نے کارروائی کے دوران بولنے پر فنکشنل لیگ کی رکن نصرت سحر عباسی کا صبح کی دوائی کھاکر آنے کا مشورہ دیا ۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن محمد حسین نے شہلارضا کو ٹیوشن لینے کا مشورہ دیا جس پر شہلار رضا کا کہنا تھا کہ رول کے خلاف آپ بات کررہے ہیں اور ٹیوشن میںلوں۔ایم کیوایم کے کامران اخترسمیت تین ارکان کا توجہ دلاؤنوٹس ٹیک اپ نہ ہونے پربھی اپوزیشن اراکین نے احتجاج کیا۔ ایم کیو ایم کے ظفر جمالی نے میر پورخاص میں صحت و صفائی کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ دنیاچاند پر جارہی ہے اور وزیراعلی سندھ گٹروں پرڈھکن لگانے کی بات کررہے ہیں جس پر اپوزیشن اراکان نے شیم شیم کے نعرےلگائے گئے ۔
ڈپٹی اسپیکرنے ڈاکٹرظفرکمالی کا مائیک بند کردیا جس پر ظفر کمالی ایوان سے باہر چلے گئے ۔