counter easy hit

شعبہ اردو پٹنہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام پروفیسر کلیم الدین احمد توسیعی خطبہ کل

Kamran Ghani

Kamran Ghani

پٹنہ (کامران غنی) شعبہ اردو پٹنہ یونیورسٹی، پٹنہ نے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی کے اشتراک سے مورخہ 12 اگست 2015 بوقت 11 بجے دن، پروفیسر کلیم الدین احمد توسیعی خطبہ کا اہتمام کیا ہے۔

اردو فکشن کی تنقید’ کے عنوان سے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائرکٹر پروفیسر ارتضیٰ کریم کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ پروگرام کی صدارت مولانا مظہر الحق عربی و فارسی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اعجاز علی ارشد اور افتتاح پروفیسر خالد مرزا، ڈائرکٹر ہائر ایجوکیشن بہارکریں گے۔

مہمان خصوصی کی حیثیت سے اردو اکادمی، بہار کے نو منتخب سکریٹری مشتاق احمد نوری کی شرکت ہوگی جبکہ مہمانان ذی وقار کی حیثیت سے پروفیسر علیم اللہ حالی، ڈاکٹر عبد الصمد اور ڈاکٹر قاسم خورشید شریک ہوں گے۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی کریں گے۔

پروگرام ٹھیک 11بجے دن میں شروع ہو جائے گا۔ صدر شعبۂ اردو ڈاکٹر جاوید حیات نے دانشورانِ علم و ادب اور شائقین ادب سے شرکت کی گزارش کی ہے۔