counter easy hit

محکمہ سوئی گیس نے صارفین کو ہزاروں گناہ بل ارسال کرکے شہریوں پر گیس بم گرا دیا

Department of gas dropped

Department of gas dropped

گجرات(نمائندہ خصوصی+انور شیخ سے)’’پہلے چوری پھر سینہ زوری‘‘ محکمہ سوئی گیس گجرات نے صارفین کو سوئی گیس کے ہزاروں گناہ بل ارسال کرکے شہریوں پر گیس بم گرا دیا شہری ہاتھوں میں گیس کے بل لیے گیس آفس کے چکر لگالگا کر تھک گئے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ سوئی گیس گجرات کی طرف سے گجرات کے شہریوں کو گیس کی لوڈشیڈنگ اور کمی کے باوجود کئی گناہ بل بھیج دیتے ہیں جس کی وجہ سے شہری سخت ازیت میں مبتلا ہوگئے ہیں معلوم ہوا ہے کہ محکمہ کی جانب سے ہزاروں روپے کے بوگس بل بغیر ریڈنگ کے ارسال کردئیے گئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ سوئی گیس نے پوری سردیوں میں صارفین کو گیس نہیں دی اوپر سے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے گیس کے بل کئی گناہ زیادہ ارسال کردئیے ہیں شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے گیس بل جمع کرانے سے انکار کردیا ہے