yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

آسیب زدہ

Yes 1 Webmaster September 8, 2015September 8, 2015 1 min read
Exorcise
Share this:
Exorcise
Exorcise

تحریر: امتیاز علی شاکر، لاہور
بابا جی ہم بہت پریشان ہیں،بہت سے عالموں، بزرگوں اور تعویز کرنے والوں کو اپنے گھر بلوا کر اُسے بھگانے کی کوشش کرچکے ہیں لیکن وہ آسیب کسی کے قابو نہیں آتا ہم بڑی آس لیکر آپ کے پاس آئے ہیں۔ساری جمع پونجی مکان خریدنے میں خرچ ہوگئی اب تو بڑی مشکل سے گھر کے اخرجات چل رہے ہیں اور اُوپرسے اُس آسیب نے ناک میں دم کررکھا ہے ۔کبھی کسی بچے کو پریشان کردیتا ہے اور کبھی مجھے آوازیں دے کر پوچھتا ہے میرا کام کیوں نہیں کیا ؟میں نے تمہیں کام کہا تھا کیا بنا اُس کا؟بابا جی ایک بات میں آپ کو بتا دوں وہ آسیب ہمیں تو صرف آوازیں دے کر پریشان کرتا ہے لیکن اُسے بھگانے والے اب تک کے تمام عالم زخمی حالت میں گھر سے رخصت ہوئے ہیں۔

بابا جی :بچہ پریشان مت ہوہم اُس آسیب کو دیکھ لیں گے ۔لیکن بابا جی ہمارے پاس اب آپ کو دینے کیلئے پیسے بھی نہیں ہیں ۔بابا:سخت ناراضگی کے عالم میں،میں نے تم سے پیسے مانگے ہیں ؟نہیں باباجی لیکن سب لیتے ہیں ۔بابا:نہیں بچہ ہم پیسے نہیں لیتے لیکن اللہ کی راہ میں کچھ خرچ کرنا پڑھے گا آپ کو ،جب جیب اجازت دے تب کردینا ۔ٹھیک ہے بابا جی آپ اُس آسیب کا کچھ کردیں ، ہم عمر بھر آپ کو دُعائیں دیں گے۔بابا ،خاتون کے ہمراہ اُس کے آسیب زدہ گھر پہنچے اور آسیب کو اپنی زبان میں طلب کیا جس پر آسیب حاضر ہوگیا۔بابا جی نے آسیب کو اپنی شکل دیکھانے کا کہا لیکن آسیب نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا بابا جی میں اللہ والوں کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن اگر کوئی مجھے پریشان کرے تو پھر اُس کی خیر نہیں لہٰذ آپ کیلئے بہتر یہی ہے کہ آپ مجھے تنگ نہ کریں ۔میں یہاں سے کہیں نہیں جانے والا اور نہ کوئی مجھے مجبور کرسکتا ہے۔

با باجی نے کچھ عمل کیا اور ایک بار پھر آسیب کو مخاطب کرتے ہوئے بولے تم جو کوئی بھی ہو ،جس مذہب اور عقیدے سے تعلق رکھتے ہو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن تمہیں یہاں سے جانا ہوگا ۔آسیب :میں نے پہلے کہہ دیا ہے کہ میں یہاں سے جانے والا نہیں اور اگر آپ نے مجھے مزید پریشان کرنے کی کوشش کی تو پھر اپنی حالت کے ذمہ دار آپ خود ہوںگے ،چنانچہ بہتر یہی ہے کہ آپ یہاں سے چلے جائیں ،میں نے پہلے کبھی کسی عامل کی اتنی عزت نہیں کی جتنی آپ کی کر رہا ہوں اگر یقین نہ آئے تو گھر والوں سے پوچھ لو۔بابا جی:ٹھیک میں تمہیں پریشان نہیں کرتا لیکن تم یہ تو بتائو کے تم کون ہو؟کیا کرتے ہواور یہاں کب سے رہتے ہو ؟آسیب :زور دارقہقہہ لگاتے ہوئے بابا جی ساڈیاں تفتیشاں کروگے توسیں ؟بابا:نہیں میں تفتیش نہیں کررہا لیکن ہوسکتا ہے تمہارے تعارف کے بعد ہمارے درمیان کوئی سمجھوتہ ہوجائے ۔آسیب ایک بار پھر زور سے ہنسا اور کہنے لگا بابا جی آپ بس اتناجان لیں کہ میں 20سال تک پنجاب پولیس میں بطور انسپکٹر نوکری کرچکا ہوں اور اگر اب آپ نے میری مزید تفتیش کی تو پھر آپ جانتے ہیں پنجاب پولیس کس طرح دھوتی ہے۔

بابا:مسکراتے ہوئے ٹھیک ہے میں تمہاری تفتیش نہیں کرتا لیکن میری تمہاری ملاقات رہے گی اور اُمیدہے ہم مل کرکوئی حل نکال لیں گے ۔یہ کہہ کر باباجی مسکراتے ہوئے کمرے سے باہر نکل آئے ۔گھر والے جو اب تک پریشان بیٹھے تھے نے باباجی کو سہی حالت میں مسکراتے ہوئے دیکھا تو سمجھے کہ اُنہوں نے آسیب کو قابو کرلیا ہوگا۔خاتون نے باباجی سے سوال کیا ،کیا ہوا بابا جی آسیب چلا گیا ہمارے گھرسے؟بابا:نہیں بچہ لیکن جلد ہی چلا جائے گا ۔بابا:8دن بعد دوبارہ آنے کا کہہ کرچلا گیا ۔8دن بعد بابا اپنے وعدے کے مطابق پہنچ گیا اور آسیب کو طلب کرنے کیلئے گھر کے اُسی کمرے میں داخل ہوکر دروازہ اندر سے بند کرلیا۔آسیب حاضر ہوا تو بابا نے اُسے اپنی شکل میں ظاہر ہونے کوکہا اور ساتھ ہی یہ بھی بتا دیا کہ میں بھی ریٹائرڈپٹواری ہوں اس لئے مجھے اُمید ہے کہ آج ہمارے درمیان سودا ہوجائے گا اگر آفر پسند نہ آئے تو کوئی بات نہیں ہم کوئی اور حل نکال لیں گے ۔آسیب :پٹواری،،،، تو پہلے کیوں نہیں بتایا ،آپ کا حکم سر آنکھوں پر لیکن آپ تو جانتے ہیں ہم پولیس والے کچھ دیتے نہیں اور پٹواری بھی ہمارے طرح کچھ لئے بغیر کوئی کام نہیں کرتے پھر ہمارے درمیان سودا کس طرح ممکن ہوگا ؟بابا:درست کہا تم نے لیکن سودا صرف لینے کانام نہیں بلکہ کچھ لینے اور کچھ دینے کا معاملہ ہوتا ہے۔

اس لئے تم مجھے یہ چار مرلے کا گھر خالی کر دومیں تمہیں اس کے بدلے پرسکون علاقے میں دو2کنال کا بہترین گھر دینے کے لئے تیار ہوںلیکن یہ بات بتانا ضروری ہے کہ وہ گھر جس زمین پر تعمیر کیا گیا ہے وہ سینٹرل گورنمٹ کی ہے ۔آسیب :پٹواری صاحب آپ تو پولیس والوں سے بھی 2ہاتھ آگے کی سوچتے ہولیکن اس گھر سے میری کچھ یادیں وابستہ ہیں میں یہ گھر نہیں چھوڑ سکتا ۔بابا :کوئی بات نہیں ہم تمہاری ہر چیز محفوظ طریقے سے وہاں شفٹ کردیں گے اور ساتھ ہی تمہاری ضرورت کی مزید چیزیں بھی مہیا کردیں گے ۔آسیب:ٹھیک ہے لیکن آپ یہ بتائو اتنی ضد کیوں کررہے ہو اور چار مرلے کے گھر کے بدلے 2کنال کا گھر کیوں دے رہے ہو؟بابا :کیا بتائوں سالے کی سفارش ہے ان لوگوں کی اور تم تو جانتے ہوکہ اک طرف ساری خُدائی ایک طرف جوروکا بھائی ۔اس جملے کیساتھ ہی آسیب نے زور دار قہقہہ لگاتے ہوئے بابا جی کی بات مان لی اور گھر چھوڑنے پر رضامند ہوگیا۔بابا :یہ تو بتائو تم نے مجھ سے پہلے آنیوالے عاملوں کو کیوں مارا ؟آسیب:دُکھی انداز میں،عامل ،،،،،،،،،پٹواری صاحب سارے جھوٹے بابے ہیں کوئی کچھ عمل کرتا ہے اور نہ ہی کسی کے پاس علم ہے سب کے سب جاہل ،ٹھگ ملے اس گھر والوں کو ۔ٹھیک ہے میں پولیس والا ہوں لیکن پھربھی دکھ ہوتا ہے مجھے جب کوئی اللہ کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیتا ہے۔

خیر پٹواری صاحب آپ یہ بتائیں کہ آپ بابے کیوں بن گئے ؟بابا :ساری زندگی گناہ میں گزارنے کے بعد ایک اللہ والے کی نسبت نصیب ہوئی جس نے مجھے جینا سکھا دیا اور میں نے انسانیت کی خدمت کیلئے باقی زندگی وقف کردی بس جو کوئی اپنی تکلیف لے کر آتا ہے اللہ تعالیٰ سے دُعا کے ساتھ ساتھ اگر کچھ جیب سے خرچ کرنے پر بھی بات بن جائے تب بھی اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرتا ہوں ۔آسیب فکر مندی کے عالم میں پٹواری صاحب میں تو مر چکا ہوں اب کس طرح اپنے گناہوں کی معافی طلب کروں ؟بابا :اللہ تعالیٰ غفورو رحیم ہے اُس کے خزانے بھرے پڑے ہیں رحمت سے لیکن یہ جو تم مرنے کے بعد بھی انسانوں کو پریشان کررہے ہواللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کی نیت سے چھوڑ دو ہوسکتا ہے اللہ تعالیٰ تمہیں معاف فرما دے ۔اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے میرے وطن عزیز کو بھی ایسا کوئی پٹواری عطا کر جویہاں کے بگڑے نظام کو نظام عدل میں بدل دے۔

Imtiaz Ali Shakir
Imtiaz Ali Shakir

تحریر:امتیاز علی شاکر، لاہور
email:imtiazali470@gmail.com,
0315-4174470

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Pak India War
Previous Post چودہ سو سال بعد کفر و اسلام کی جنگ
Next Post کنگنا رناوت نے اداکاری کے بعد قلم بھی سنبھال لیا، اپنی آپ بیتی لکھنے کا اعلان
Kangna Ranawat

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.