counter easy hit

ہاشمی صاحب جمہوری روایات بھول گئے، بیان پر افسوس ہے: شیریں مزاری

 Shireen Mazari

Shireen Mazari

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی اتنی جلدی جمہوری روایات بھول گئے ہیں۔ ہاشمی صاحب بھول گئے ہیں کہ پارٹی انتخابات میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

پارٹی انتخابات میں عمر چیمہ نہ صرف جاوید ہاشمی کیخلاف کھڑے ہوئے تھے بلکہ ہاشمی صاحب کی ذہنی کیفیت سے متعلق درخواست بھی دائر کی تھی۔

شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ جن پر اعتماد ہو وہی لوگ بلا مقابلہ منتخب ہوتے ہیں۔ پارٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین پر سب کو اعتماد ہے۔