counter easy hit

سونو نگم کا طیارے میں فرمائشی کنسرٹ، عملے کو مہنگا پڑ گیا

Demand Sonu Nigam

Demand Sonu Nigam

ممبئی…..بھارتی گلوکار سونو نگم کا ہوائی جہاز میں فرمائشی کنسرٹ طیارے کے عملے کو مہنگا پڑ گیا۔ایئر لائن حکام نے غیر ذمےداری برتنے پرعملے کو معطل کر دیا۔
بھارتی ایئر لائن جیٹ ایئر ویز کی پروازجودھ پور سےممبئی جا رہی تھی،پرواز میں گلوکار سونو نگم بھی سوار تھے،گلوکارکو اپنےساتھ سفر کرتا دیکھ کر مسافروں نے ان سے گانے کی فرمائش کر دی۔سونو نے ایک نہیں اپنی دو فلموں کے گانے سنا دیئے،اس واقعہ کی وڈیو وائرل ہوئی تو جیٹ ایئر ویز حکام کو غصہ آگیا ،دوران پرواز غیر ذمےداری برتنے پر ایئر ویز کی انتظامیہ نے طیارے میں سوار عملے کی کلاس لے لی اور تمام کیبن کرو ممبرز کو ڈِیوٹی سے ہٹا دیا۔بعد میں ایئر ویز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کیبن عملے کو آپریٹنگ طریقہ کار پر سختی سے عمل کرنے کے لئے اصلاحی تربیت کی ضرورت ہے،طیارے میں دوران پرواز عملے کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اوراس واقعہ کی تحقیقات کی جائے گی ۔